وفاقی وزیر جمال شاہ نے چین سے ملا قیمتی تحفہ فوراََ توشہ خانہ میں جمع کروا دیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر جمال شاہ نے چین کی جانب سے قیمتی تحفہ ملتے ہی فوراََ توشہ خانہ میں جمع کروا دیا۔وفاقی وزیر برائے قومی ورثہ و ثقافت جمال شاہ نے توشہ خانہ میں ایک قیمتی تحفہ جمع کروا دیا جوکہ انہیں چین کے سفارت کار سے حالیہ ملاقات کے دوران ملا ہے۔
چین کے سفارت کار نے تحفے میں چینی گھوڑے کا ایک قیمتی سیرامک ​​مجسمہ دیا ہے۔جمال شاہ نے کوئی بھی غیر ملکی تحفہ اپنے پاس نہ رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حال ہی میں ملنے والا تحفہ فورا توشہ خانہ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ سفارت کاروں سے ملاقاتوں یا مستقبل میں کسی غیر ملکی دورے کے دوران پیش کیا گیا کوئی بھی تحفہ اپنے پاس نہیں رکھنا چاہتے۔