وزیراعلیٰ نے کہا کہ خوشگوار ماحول میں محفوظ سفر شہریوں کا حق ہے خوشی ہے کہ ہماری مائیں،بہنیں،بیٹیاں اب اطمینان کے ساتھ سفر کر سکتی ہیں . انہوں نے گرین بس سروس کے شام کے اوقات میں ایک گھنٹہ توسیع دینے کااعلان کیا گرین بس سروس اب شام سات بجے کی بجائے رات آٹھ بجے تک چلے گی . نگران وزیراعلیٰ کو بس میں ساتھ دیکرمسافروں کو خوشگوار حیرت ہوئی مسافروں کی جانب سے گرین بس سروس شروع کرنے پر صوبائی حکومت کا شکریہ اداکیا اور وزیراعلیٰ سے درخواست کی کہ مزید روٹس پر بھی گرین بس سروس کا آغاز کیا جائے . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان ڈومکی نے کہاہے کہ گرین بس سروس کا آغاز سابق صوبائی حکومت کا بہترین اقدام ہے ہم گرین بس سروس کو شہر کے دیگر علاقوں تک توسیع دینگے نگران وزیراعلی نے ساتھ موجود سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو فوری طور پر پلان پیش کرنے کی ہدایت کی . یہ بات انہوں نے بدھ کی صبح گرین بس میں سفر کرنے کے موقع پر مسافروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی .
متعلقہ خبریں