عون چوہدری کا چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی شادی سے متعلق حیران کن انکشاف


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے شادی کی خواہش کا سن کر حیران رہ گیا تھا۔نجی ٹی وی پروگرام میں عون چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی شادی میرے لیے حیران کن تھی لیکن عمر میں ان سے چھوٹا ہونے کے باعث کچھ نہ بول سکا۔
رہنما آئی پی پی عون چوہدری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی کی بشریٰ بی بی سے شادی کی خواہش کے بارے کہا کہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کا وفادار ساتھی تھا۔مجھے ہمیشہ فیملی کا حصہ سمجھا گیا لیکن جب انہوں نے مجھے سے بشری بی بی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا تو یہ سب میرے لیے حیران کن تھا۔
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا وہ خوش ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا جی!۔
انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کئی بار بشری بی بی سے ملے ہیں،وہ کہتے تھے کہ میرا بشری بی بی سے تعلق روحانیت کے حوالے سے ہے۔اس کے بعد میں دونوں کی شادی میں بطور گواہ شریک ہوا۔