اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں سے الیکشن روڈ میپ پر مشاورت کا آغاز کر دیا . اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو ملاقات کیلئے دعوت نامے بھجوا دیئے ہیں .
اس ضمن میں الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، شریک چیئرمین آصف زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کو خطوط لکھے ہیں .
خط کے متن میں کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو کل 2 بجے جب کہ فضل الرحمان کو3 بجے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ میں ملاقات کی دعوت دی گئی ہے . شہباز شریف کو 25 اگست کو دن 11 بجے جب کہ آصف زرداری کو 29 اگست کو سہ پہر 3بجے ملاقات کیلئے مدعو کیا گیا ہے .