اس ملاقات میں آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کے پلان پر مزید وضاحت مانگی ہے . پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو بتایا گیا ہے کہ گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں کمی کیلیے ڈیویڈنڈ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے، ڈیویڈنڈ پلگ ان بیک اسکیم سے گردشی قرضے میں 400 ارب سے زائد کی کمی ہوگی . ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بھی آئی ایم ایف سے بات کریں گی، ذرائع کے مطابق گیس سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کیلیے ڈیویڈنڈ اسکیم متعارف کرائی گئی ہے جس سے گردشی قرضے میں 400 ارب سے زائد کی کمی ہوگی . حکام کے مطابق پلگ ان بیک اسکیم سے گیس سیکٹرکاگردشی قرض کم ہوکر 1200 ارب رہ جائے گا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے پاکستان سے گیس کے شعبے میں گردشی قرضے میں کمی کے منصوبے سے متعلق مزید تفصیلات طلب کی ہیں . وزارت خزانہ حکام کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ حکام کے درمیان ورچوئل ملاقات ہوئی ہے، وزارت خزانہ حکام کے مطابق ملاقات کے دوران گیس سیکٹر کے گردشی قرضہ میں کمی کیلیے نئے پلان کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے .
متعلقہ خبریں