راولپنڈی میں 10 سالہ بچہ موٹر سائیکل چوری کے 2 مقدمات میں گرفتار
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس نے 10 سالہ بچے کو موٹر سائیکل چوری کے 2 مقدمات میں گرفتار کر لیا۔روات پولیس نے 10 سالہ انعام کو موٹر سائیکل چوری کے الزام میں گرفتار کرکے جیل بھجوادیا۔ بچے کا والد غریب مزدور بخت زدہ انصاف کیلئے عدالت کے دروازے پر پہنچ گیا۔ پولیس نے بچے کو دو مقدمات میں شک کی بنیاد پر گرفتار کیا،
مزدور باپ کا مؤقف ہے کہ بچہ موٹر سائیکل نہیں پکڑ سکتا ہے نہ چلا سکتا ہے، دونوں مقدمات نامعلوم افراد کیخلاف درج کئے گئے۔ والد نے کہا کہ برتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق انعام اللہ دس سال کا ہے اور بچے پر مبینہ طور پر جھوٹی گرفتاری ڈالی گئی۔