سعودی کابینہ نے ایران سے معاہدے پر عمل درآمد پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس حوالے سے باضابطہ حکمت عملی بھی مرتب کی اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ایران کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تیزی دکھائی جائے گی . اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی سعودی ایران تعلقات کے ایک نئے دور کے منتظر ہیں . سعودی عرب کی کابینہ کا یہ غیرمعمولی اجلاس ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی عرب آمد اور فرمانروا محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد ہوا . خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی مارچ میں چین کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے بعد ہوئی ہے اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے یہاں 2016 سے بند سفارت خانے کھول لیے ہیں . . .
ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی کابینہ نے مشترکہ طور پر ایران کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تعلقات کے نئے دور کے آغاز کے منتظر ہیں .
سعودی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی پر بحث کرتے ہوئے اسے ملکی مفاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے دیگر نکات پر بھی عمل درآمد کے منتظر ہیں .
متعلقہ خبریں