مولانا طارق جمیل کی اداکار عمر شریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے اداکار عمر شریف کیلئے خصوصی پیغام ریکارڈ کروایا ہے ۔ مولانا طارق جمیل نے اپنے پیغام میں عمر شریف کی صحت اور سلامتی کیلئے دعائیں کی ہیں ۔جس کے جواب میں عمر شریف نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔دوسری جانب امریکہ میں لیجنڈ کامیڈین اداکار عمر شریف کا علاج کرانے کیلئے کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر سید طارق شہاب نے کہا ہے کہ کی پہلے ایک اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے،عمرشریف کی سرجری جدید طریقہ علاج کے ذریعے کی جائے گی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں

نے کہا کہ عمر شریف کو جو بیماری ہے اس میں اوپن ہارٹ سرجری کرنا درست عمل نہیں ہوگا، اوپن ہارٹ سرجری کے علاوہ ان کی کڈنی بھی کمزور ہے۔ڈاکٹر سید طارق شہاب نے بتایا کہ عمر شریف کی سرجری جدید طریقہ علاج کے ذریعے کی جائے گی، نئے پروسیجر کے لئے ماہر ٹیم چاہیے اورپاکستان میں ا س کا علاج ممکن نہیں۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہسپتال پہنچنے کے بعد ایک دن ان کے معائنے میں لگے گا، عمر شریف کی امریکہ پہنچتے ہی2یا3دن میں سرجری ہوجائے گی۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

43 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

54 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

1 hour ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago