مولانا طارق جمیل کی اداکار عمر شریف کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا

لاہور(قدرت روزنامہ) معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے اداکار عمر شریف کیلئے خصوصی پیغام ریکارڈ کروایا ہے . مولانا طارق جمیل نے اپنے پیغام میں عمر شریف کی صحت اور سلامتی کیلئے دعائیں کی ہیں .

جس کے جواب میں عمر شریف نے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ہے . دوسری جانب امریکہ میں لیجنڈ کامیڈین اداکار عمر شریف کا علاج کرانے کیلئے کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر سید طارق شہاب نے کہا ہے کہ کی پہلے ایک اوپن ہارٹ سرجری ہوچکی ہے،عمرشریف کی سرجری جدید طریقہ علاج کے ذریعے کی جائے گی . نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمر شریف کو جو بیماری ہے اس میں اوپن ہارٹ سرجری کرنا درست عمل نہیں ہوگا، اوپن ہارٹ سرجری کے علاوہ ان کی کڈنی بھی کمزور ہے . ڈاکٹر سید طارق شہاب نے بتایا کہ عمر شریف کی سرجری جدید طریقہ علاج کے ذریعے کی جائے گی، نئے پروسیجر کے لئے ماہر ٹیم چاہیے اورپاکستان میں ا س کا علاج ممکن نہیں . ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہسپتال پہنچنے کے بعد ایک دن ان کے معائنے میں لگے گا، عمر شریف کی امریکہ پہنچتے ہی2یا3دن میں سرجری ہوجائے گی . . .

متعلقہ خبریں