تبدیلی آنہیں رہی تبدیلی آگئی ۔۔۔!!! تعلیم بارے عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے بسوں کا استعمال،والدین یہ خبر ضرور پڑھ لیں

لاہور(قدرت روزنامہ)محکمہ خصوصی تعلیم کا منفرد اقدام، خصوصی بچوں کے گھر گھر داخلوں کیلئے موبائل بس سروس استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، داخلوں کیلئے ہیلپ لائن 1162 بھی قائم کردی گئی . محکمہ خصوصی تعلیم اب تعلیم بارے عوام میں آگاہی پھیلانے کیلئے بسوں کا استعمال کرے گا، خصوصی بچوں کے داخلوں کیلئے بسوں پر تشہیری مہم چلائی جائے گی، بسوں پر خصوصی طور پر ہیلپ لائن نمبر 1162 آویزاں کیا گیا ہے، بچوں کی نگرانی اور حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں .

صوبائی وزیر خصوصی تعلیم محمداخلاق کا کہنا ہے کہ محکمہ خصوصی تعلیم اپنے اداروں میں داخلوں کے تناسب کو دوگنا کرنے کے ہدف کے ساتھ کام کر رہا ہے . گزشتہ دور حکومت میں خصوصی تعلیم پر توجہ کا فقدان رہا ہے . خصوصی بچوں کی بسوں پر محکمہ کی تشہیر کیلئے مختلف پیغامات لکھے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں