عالیہ بھٹ یا کنگنا رناوت بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کون حاصل کرے گا؟

دہلی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ یا تھلائیوی کی اداکارہ کنگنا رناوت 69ویں نیشنل فلم ایوارڈ کون حاصل کرے گا مداحوں میں بحث چھڑگئی . بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 69ویں نیشنل ایوارڈز کا اعلان جلد نیشنل میڈیا سینٹر، نئی دہلی میں جیوری کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا .

سوشل میڈیا پر مشہور فلم گنگوبائی کیلئے عالیہ بھٹ اور تھلائیوی کیلئے کنگنا رناوت کا نام گردش کر رہا ہے جنہیں ممکنہ طور پر بہترین اداکارہ کے ایوارڈز کیلئے منتخب کیا جاسکتا ہے تاہم سرکاری اعلان کا انتظار ہے .

رواں برس عالیہ بھٹ نے کامیاب فلم گنگوبائی سے عالمی توجہ اپنی طرف سمیٹی جبکہ کنگنا رناوت کی فلم تھلائیوی بھی مقبول ہوئی . سوشل میڈیا پر جاری تبصروں میں عالیہ اور کنگنا کے مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا جانا چاہیے . گزشتہ سال کا بہترین اداکار کا ایوارڈ سوریہ پوترو اور اجے دیوگن کو دیا گیا تھا جبکہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپرنا بالمورالی نے حاصل کیا تھا . . .

متعلقہ خبریں