عوام کا بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان


تونسہ شریف (قدرت روزنامہ)تونسہ شریف میں بجلی بلوں کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے، عوام نے بجلی کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان کر دیا۔
احتجاج میں انجمن تاجران، جماعت اسلامی اور سول سوساٹی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ انجمن تاجران تونسہ نے بجلی بلوں کے خلاف مکمل پیہ جام ہڑتال کی کال دے دی۔
صدر انجمن تاجران تونسہ نے کہا کہ اگر حکومت ظالمانہ بجلی کے بل واپس نہیں لیتی تو سوموار کو مکمل پہیہ جام ہوگی۔جماعت اسلامی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں نے سفید پوش افراد کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔