ڈالر کی قیمت پھر بڑھ گئی، پاکستانی روپے کا تاریخی زوال


کراچی (قدرت روزنامہ)انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر12 پیسے سستاہوا لیکن کچھ دیر بعد قیمت مزید بڑھ گئی۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 300 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر نے پہلی مرتبہ 300 کا ہندسہ عبور کیا اورکاروبار کے اختتام پر ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 2 روپے بڑھ کر 314 روپے ہوگیا۔کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری دیکھنے میں آئی اور 100انڈیکس میں 88پوائنٹس کا اضافہ ہوا،کاروبارکے دوران انڈیکس 47ہزار 839پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔