خطہ پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیات


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے خطہ پوٹھوہار،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزادکشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ژوب، موسٰی خیل، سبی، کوہلو، بارکھان اور خضدار میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ ملک کے میدانی علا قوں میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، سرگودھا، میانوالی،لاہور، شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ اورگجرات میں بارش متوقع ہے۔ اوکاڑہ، قصور، سا ہیوال، فیصل آباد، جھنگ اورٹو بہ ٹیک سنگھ میں بارشجبکہ ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔