نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی، امریکی سفارتخانہ نے اس ملاقات کی تصدیق کی ہے .

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کر کے دلی مسرت ہوئی، اس دوران پاکستان اور امریکہ تعلقات میں وسعت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا، امریکہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے، پاکستان اور امریکہ بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے سرسبز اتحاد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں .
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے خواہشمند ہیں، اس کے علاوہ پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ متواتر اشتراک چاہتے ہیں .
گزشتہ روز امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الیکشن کمیشن آمد ہوئی، الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی اور پاکستان کے آئین و قانون کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی حمایت کی یقین دہانی کروائی .

امریکی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا کام ہے، پاک امریکہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لیے پاکستانیوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا . ادھر پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی امریکی سفیر سے ملاقات کا جائزہ لیا گیا اور صدر مملکت سے ملاقات سے انکار کی شدید مذمت کی گئی، کور کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر نے امریکی سفیر سے ملاقات کی لیکن ریاست کے سربراہ کو انکار کیا، سربراہ ریاست سے ملاقات سے انکار دستور کی منشا پر سنگین حملہ ہے، ان کے رویے نے قوم میں شدید تشویش کو جنم دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں