بلوچستان؛ بارودی سرنگ دھماکوں میں متعدد افراد زخمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے . ایکسپریس نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے علاقے دکی میں ٹھیکیدار ندی کے مقام پر بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے، جس کی زد میں آکر متعدد افراد زخمی ہو گئے .


پولیس کے مطابق پہلا بارودی سرنگ دھماکا ٹرک پر ہوا، جس کے بعد لوگوں کے جائے وقوع پر اکٹھے ہونے پر دوسرا دھماکا کیا گیا .
سرنگ دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں