پاکستانی عوام سے چندے کے نام پر رقم اکٹھی کر کے افغانستان بھجوانے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

پشاور (قدرت روزنامہ) کالعدم تنظیموں کیلئے چندہ اکٹھا کر کے افغانستان بھجوانے والے ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا .

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم کو پیش کر دیا گیا، دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم جان محمد کالعدم تنظیموں کیلئے چندہ اکٹھا کرتا تھا اور حوالہ ، ہنڈی کے ذریعے افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کو بھجواتا تھا .

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کرنا ہے، جسمانی ریمانڈ دیا جائے .

عدالت نے ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا .

. .

متعلقہ خبریں