ڈالر کی اُڑان روکنے کیلئے نگراں حکومت کا غیرمجاز کرنسی ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکی کرنسی ڈالر کی بڑھتی ہوئی اُڑان کو روکنے کیلئے نگراں حکومت نے غیرمجاز کرنسی ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، ایف آئی اے ایسے تمام اداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کرے گا . ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈالر کی بڑھتی قیمت اور امریکی کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مرکزی بینک کے نمائندوں کے علاوہ وزارت خزانہ، ایف بی آئی اور کسٹمز انٹیلی جنس سے وابستہ افسران نے بھی شرکت کی، جہاں شرکاء کو بتایا گیا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ملک سے ڈالرز کی اسمگلنگ بھی ہے .

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس کے شرکاء نے ڈالرز کی اسمگلنگ میں غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے افراد کے کردار پر غور کیا، اس موقع پر مرکزی بینک کے نمائندے نے بتایا کہ ڈالرز کی اسمگلنگ میں زیادہ تر ایسے ادارے ملوث ہیں جو غیر ملکی کرنسی کی ڈیلنگ کے مجاز نہیں، ایسے اداروں اور افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جانی چاہیئے . ادھر امریکی کرنسی کا اڑان کا نہ رکنے والا سلسلہ تاحال جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے مہنگا ہونے کے انٹربینک میں امریکی کرنسی 300 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے جب کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا . دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 110 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 640 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے . . .

متعلقہ خبریں