ڈالر کی اُڑان روکنے کیلئے نگراں حکومت کا غیرمجاز کرنسی ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) امریکی کرنسی ڈالر کی بڑھتی ہوئی اُڑان کو روکنے کیلئے نگراں حکومت نے غیرمجاز کرنسی ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا، ایف آئی اے ایسے تمام اداروں اور افراد کے خلاف کارروائی کرے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈالر کی بڑھتی قیمت اور امریکی کرنسی کی بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں مرکزی بینک کے نمائندوں کے علاوہ وزارت خزانہ، ایف بی آئی اور کسٹمز انٹیلی جنس سے وابستہ افسران نے بھی شرکت کی، جہاں شرکاء کو بتایا گیا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے کی ایک بڑی وجہ ملک سے ڈالرز کی اسمگلنگ بھی ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اجلاس کے شرکاء نے ڈالرز کی اسمگلنگ میں غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے افراد کے کردار پر غور کیا، اس موقع پر مرکزی بینک کے نمائندے نے بتایا کہ ڈالرز کی اسمگلنگ میں زیادہ تر ایسے ادارے ملوث ہیں جو غیر ملکی کرنسی کی ڈیلنگ کے مجاز نہیں، ایسے اداروں اور افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جانی چاہیئے۔
ادھر امریکی کرنسی کا اڑان کا نہ رکنے والا سلسلہ تاحال جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 53 پیسے مہنگا ہونے کے انٹربینک میں امریکی کرنسی 300 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے جب کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 300 روپے 22 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 110 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد 100 انڈیکس 47 ہزار 640 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Recent Posts

پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 31 کروڑ ڈالرز کا تاریخی اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ کا کہناہے کہ آئی سی ٹی…

6 mins ago

زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، طارق بشیر چیمہ کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زرتاج گل کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پاکستان مسلم لیگ…

7 mins ago

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے کس بات پر معافی مانگی؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹیول ( پی…

21 mins ago

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں ڈینگی وبا پھیلنے سے…

29 mins ago

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف…

34 mins ago

شناخی کارڈ کون جاری کرے گا؟ وزیر داخلہ کے دورہ نادرا کے بعد کنفیوژن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ محسن نقوی کے دورہ نادرا کے بعد یہ کنفیوژن پیدا…

41 mins ago