کوئٹہ‘جان اچکزئی سے مذاکرات کامیاب ‘ ینگ ڈاکٹرز نے فوری ہڑتال ختم کرنیکا اعلان کردیا
کوئٹہ ( قدرت نیوز ) ۔نگران وزیراعلئ بلوچستان میر علی مردان ڈومکی کا گزشتہ روز ٹراما سینٹر کے ناخشگوار واقعہ کے تناظر میں وائی ڈی اے کی ہڑتا ل کا نوٹس لیا جس کے بعد ۔وزیراعلی کی ہدایت پر نگران صوبائی اطلاعات جان اچکزئی کی وائی ڈی اے سے بات چیت کے لیۓ سول اسپتال آمد‘۔وائس چئرمین وائی ڈی اے ڈاکٹر بہار شاہ اور ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کا صوبائی وزیر اطلاعات کی سول اسپتال آمد پر استقبال کیا ۔
اور موقع پر وائی ڈی اے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ معاملہ کا نوٹس لینے اور اسکے حل میں دلچسپی پر نگران وزیراعلی کے شکر گزار ہیں ۔۔وائی ڈی اے ،پی ایم اے ،پیرا میڈکس ایسوسی ایشن اور فارماسسٹس ایسوسی ایشن کی لیڈر شپ کا فوری طور پر ایمرجینسی سروسز بحال کرنے کا اعلان کیا ۔ملاقات میں…