نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی واپسی کی تاریخ فائنل ہو گئی۔ذرائع کے مطابق شریف فیملی کے اجلاس کے دوران نوازشریف کی واپسی کیلئے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نوازشریف ستمبر کی بجائے اکتوبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔ ملاقات میں چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ،انتخابات کی تاریخ اورقانونی رکاوٹوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔