بھاری بلز بھیجنے والی بجلی کمپنیاں عوام سے خوف زدہ، سیکیورٹی مانگ لی


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بھاری بھر کم بلز بھیجنے والی بجلی کمپنیاں عوامی ردعمل سے خوف زدہ ہوگئیں، بجلی کمپنیوں کے ملازمین غیرمحفوظ ہوگئے جب کہ کمپنیوں ںے تنصیبات کے لیے سیکیورٹی طلب کرل، راولپنڈی میں عوامی حملوں کے خدشے کے پیش نظر 500 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کے بلوں پر عوامی احتجاج بڑھتا جارہا ہے، آئیسکو حکام نے آئیکسو دفاتر اور تنصیبات کی سیکیورٹی طلب کرلی، سپرنٹنڈنگ انجنیئر نے سی پی او راولپنڈی کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صارفین گروپوں کی شکل میں آئیسکو دفاتر کے وزٹ کررہے ہیں، صارفین ہجوم کی شکل میں آئیسکو دفاتر آرہے ہیں اور بجلی کے معاملے پر احتجاج اور مظاہرے کررہے ہیں، صورتحال سے آئسکو کے ملازمین دورانِ ڈیوٹی دوران عدم تحفظ کا شکار ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ صورتحال انتہائی الارمنگ ہے اور کسی بھی وقت امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے، ایسی صورتحال میں آئیسکو تنصبات اور دفاتر کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے، آئسکو دفاتر، تنصیبات پر پولیس فورس متعین کی جائے تاکہ تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
دریں اثنا آئیسکو حکام کی درخواست پر راولپنڈی پولیس کے 500 سے زائد افسران و اہل کاروں کو بجلی دفاتر کی حفاظت کے لیے تعینات کردیا گیا۔پولیس ترجمان کا کہناتھا کہ آئیسکو اور واپڈ کے لیے پانچ سو بیس پولیس افسران و اہل کار متعین کیے گے ہیں جبکہ شہر اور ضلع بھر میں امان و امان کی صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے اور پولیس اور متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔

Recent Posts

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

5 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

16 mins ago

شعیب ملک اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ ہنی مون منانے کس ملک پہنچ گئے؟ تصاویر سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو معروف اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب آج کل سب…

23 mins ago

ڈیوٹی، ٹیکسز ادائیگی پر 248 موبائل ڈیوائسز ان بلاک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے کہاہے کہ 248 موبائل ڈیوائسز کو ایف بی…

25 mins ago

فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین…

42 mins ago

موقف پر کھڑا ہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے موقف پر کھڑا ہوں،…

59 mins ago