کیا بالی ووڈ کا ’کھل نائیک‘ واپس آرہا ہے؟


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مشہور فلم کھل نائیک کے ہدایتکار سبھاش گھائی نے کھل نائیک کے سیکوئل کی کہانی پر کام کرنے کی تصدیق کر دی۔
سبھاش گھائی نے انسٹاگرام پر سنجے دت کی مشہورِ زمانہ فلم کھل نائیک کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ گزشتہ 3 سال سے اس کے سیکوئل کی کہانی پر کام کر رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by SG (@subhashghai1)


ہدایتکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میڈیا پر چلنے والی خبروں کے برعکس میں یہ بتایا چاہتا ہوں کہ میں 3 برس سے کھل نائیک کے سیکوئل پر کام کر رہا ہوں تاہم اب تک فلم کیلئے کسی اداکار کو سائن نہیں کیا ہے اور نہ ہی فلم کی فوری شوٹنگ شروع کرنے کا کوئی منصوبہ ہے۔‘


سبھاش گھائی نے مزید کہا کہ فلم کی پوری کاسٹ 4 ستمبر کو اس کی ریلیز کے 30 برس مکمل ہونے پر جشن منانے کیلئے جمع ہوگی۔
سنجے دت، مادھوری اور جیکی شروف کی فلم ’کھل نائیک‘ 1993 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ریلیز کو 30 سال مکمل ہوگئے ہیں۔