ابراہیم علی خان کی ڈیبیو فلم ’سرزمین‘ میں کاجول بھی شامل


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ کے معروف فلمساز کرن جوہر نے اداکار سیف علی خان کے صاحبزادے ابراہیم کی ڈیبیو بالی وڈ فلم ’سرزمین‘ میں سپراسٹار کاجول کو بھی شامل کرلیا۔
انڈسٹری میں چھوٹے نواب کے بیٹے کے ڈیبیو کے حوالے سے بہت جوش پایا جاتا ہے اور اس کی پہلی فلم کی شوٹنگ حال ہی میں ختم ہوئی ہے جسے معروف اداکار بومن ایرانی کے بیٹے کیوزے ایرانی بنارہے ہیں۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق نئی فلم میں بالی وڈ سپر اسٹار کاجول بھی شامل کرلی گئی ہیں جبکہ فلم میں ابراہیم کے مدمقابل کوئی اداکارہ نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق کاجول فلم میں ایک اہم کردار ادا کریں گی اور ان کی شمولیت سے یہ توقع کی جارہی ہے کہ ’سرزمین‘ کی کہانی کو نئی گہرائی ملے گی۔
ابراہیم علی خان کی بہن اداکارہ سارہ نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنے بھائی کے شوبز کیریئر کے ڈیبیو کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ابراہیم اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ مکمل کرچکا ہے۔