مانسہرہ: مسافر وین کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، 10زخمی


مانسہرہ (قدرت روزنامہ)ہزارہ ایکسپریس وے پر مسافر وین پل سے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ مسافر وین تحصیل الائی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ وین کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے ہوا، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔