مانسہرہ: مسافر وین کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق، 10زخمی


مانسہرہ (قدرت روزنامہ)ہزارہ ایکسپریس وے پر مسافر وین پل سے کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے . ریسکیو ادارے کا کہنا ہے کہ مسافر وین تحصیل الائی سے مانسہرہ جا رہی تھی .


ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ وین کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے ہوا، زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں