ڈیجیٹل دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ابھی صحیح حکمت عملی تیار کرنا باقی ہے، جان اچکزئی


نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے وائس آف بلوچستان کے زیر اہتمام انسداد دہشت گردی پر مختصر دورانیے کی دستاویزی فلمی مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے وائس آف بلوچستان کے زیر اہتمام انسداد دہشت گردی پر مختصر دورانیے کی دستاویزی فلمی مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک طاقتور ٹول ہے جس کے ذریعے نوجوانوں تک مثبت انداز سے رسائی اور انہیں تعمیری طریقوں سے منسلک کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر بیانیہ کی تشکیل میں حکومت، سیکورٹی اداروں اور سول سوسائٹی سب کا کردار ہے، اور ڈیجیٹل دنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ابھی صحیح حکمت عملی تیار کرنا باقی ہے۔
5 2 300x200
اچکزئی نے سوشل میڈیا پر انسداد دہشت گردی کے پیغامات کی اہمیت پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان خاص طور پر انتہا پسندی کا شکار ہیں، اور یہ کہ انہیں دہشت گردی کے خطرات کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنا بہت ضروری ہے جان اچکزئی نے کہا کہ وائس آف بلوچستان صوبے کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں کو شامل کرنے میں بہت اچھا کام کر رہا ہے۔
5 4 300x200
انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ امن اور رواداری کو فروغ دینے اور انتہا پسندی کے پیغام کو مسترد کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
5 1 24 300x169
انہوں نے بلوچستان کے انسداد دہشت گردی شارٹ فلم مقابلے کے جیتنے والوں کو مبارکباد دی، جو وائس آف بلوچستا کے زیر اہتمام منعقد ہوا تھا۔ مقابلے میں پہلی پوزیشن مشاہد شان ضلع مستونگ، دوسری سیف الاسلام ضلع لسبیلہ اور تیسری پوزیشن پیام خروٹی ضلع ژوب کے حصے میں آئی ۔