ایک ارب 17 کروڑ کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


کراچی (قدرت روزنامہ)ایک ارب 17 کروڑ کی چینی افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز معین افضل نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان سے افغانستان کے لیے ایک ارب 17 کروڑ روپے مالیت کی چینی سمگل کی جا رہی تھی، یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے، 2 کنٹینرز میں چینی کی 1750 بوریاں فلٹر شدہ پانی کی آڑ میں اسمگل کی جارہی تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ غیرملکی اشیاء کی اسمگلنگ کے لیے اسمگلرز آف روڈ ٹریکس کا استعمال کررہے ہیں، مافیا اب چھوٹی پک اپس میں مقامی اشیاء کے ساتھ ممنوعہ اشیاء سمگل کرنے لگے ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ انڈین گٹکا، چھالیہ سیمنٹ کی آڑ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی، لینڈروور پک اپ سے 36 لاکھ مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرکے ضبط کرلی گئی ہیں، اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی 81 لاکھ مالیت کی لینڈروور پک اپ بھی ضبط کر لی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ایک کیس میں اسمگلنگ کے لیے کنٹینر کے اندر علیحدہ خفیہ خانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے، حکام نے جانچ پڑتال کے دوران علیحدہ خفیہ خانے سے سمگل شدہ چھالیہ، انڈین گٹکا برآمد کیا گیا ہے۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

4 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

4 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

4 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago