شاہ رخ خان نے امیتابھ بچن کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی کی تصدیق کردی
ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور کنگ شاہ رُخ خان 17 برسوں بعد ایک ساتھ بڑے پردے پر نظر آنے والے ہیں۔ شاہ رخ خان نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ پر مداحوں سے گفتگو کے سیشن میں اس بات کی تصدیق کردی ہے۔
ایک مداح نے اداکار سے بگ بی کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے متعلق سوال پوچھا تو شاہ رخ خان نے لکھا کہ اتنے برسوں بعد امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا بہت زیادہ پر لطف رہا ہے۔
It was soooooooo much fun to work with @SrBachchan after so many years. Came back from the shoot inspired and blessed. And just to let u know he beat me in the run!!!! https://t.co/hvXE6EMQIu
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 26, 2023
انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ امیتابھ بچن کے ساتھ شوٹنگ سے واپسی پر خود کو بہت خوش قسمت اور انسپائر محسوس کررہے تھے۔اس موقع پر شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں خبر دی کہ بگ بی نے انہیں ریس میں شکست دی ہے۔
یاد رہے کہ آخری مرتبہ شاہ رُخ خان اور امیتابھ بچن کو 17 برس قبل مشہور فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں ایک ساتھ اسکرین شیئر کرتے دیکھا گیا تھا۔