نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر خورشید شاہ کی پیشگوئی


کراچی (قدرت روزنامہ)نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پیشگوئی کی ہے۔خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کا ابھی کوئی پروگرام نہیں ہے، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے وہ شاید نہ آئیں۔
خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف بلکل کہتے ہوں گے کہ نواز شریف اکتوبر میں آئیں گے لیکن میں یہ کہتا ہوں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کی طبیعت عین ٹائم پر بھی خراب ہوسکتی ہے۔