امداد حسین جویا کے قتل اور ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف کوئٹہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ارباب جویا کی قیادت میں اپنے والد امداد حسین جویا کے قتل اور ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اتوار کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتاری اور اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر نصر اللہ بلوچ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے قیاس افغان، بی ایس او کے نجیب اللہ، پی ایس او کے رفیع اللہ، علی رضا ،کامریڈ غلام محمد، عبدالغنی ، ایاز بلوچ تبریز علی و دیگر بھی موجود تھے۔مقررین نے کہا کہ امداد حسین جویا نوابوں ، وڈیروں، جاگیرداروں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ثابت قدمی سے اپنے حق کے حصول کے لئے جدوجہد کرتے ہوئے شہید کردیے گئے لیکن ان کے سامنے نہیں جھکے۔ امداد حسین جویا کی فکر اور سوچ مظلوم کی آواز اور جاگیرداروں کے خلاف کسانوں کو ان کے حقوق دلانے کے لئے تھی جاگیردار نواب غریب کسانوں کو جبر و ظلم کا نشانہ بناکر انہیں اپنی جائیدادوں سے بے دخل کرنے کے حربے استعمال کررہے ہیں اور وہ اداروں کی سرپرستی میں اپنی مذموم سازشوں میں کامیاب ہورہے ہیں جوکہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے انصاف کی فراہمی سب کے لئے ایک ہونا چاہئے۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری نہ ہونا حکمرانوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے لمحہ فکریہ اور امداد حسین کے خاندان کے ساتھ ظلم و انصافی کے مترادف ہے اگر ملزمان کو 3 دن کے اندر گرفتار نہ کیا گیا تو ہم اپنے احتجاج کے دائرہ کار کو مزید بڑھائیں گے ۔ اور انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ہماری جدوجہد کا مقصد کسی فرد ، علاقے، قومیت، فرقے کے لئے نہیں بلکہ ہر اس مظلوم کے لئے ہے جو انصاف کی فراہمی کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انصاف فراہم کرنے والے اداروں نے بھی چپ سادھ رکھی ہے ۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

1 hour ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago