نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی اولمپین ارشد ندیم کومبارکباد
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی اولمپین ارشد ندیم کو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد ۔پاکستانی سٹار اولیمپن نے جویلین تھرو میں پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بڑی کامیابی دلائی ہے ۔پاکستانی سٹار نے جویلین میں اس سال کی سب سے بڑی تھرو کی ہے ۔یہ کامیابی ملک کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے
۔کھلاڑی ہر جگہ امن کے سفیر ہوتے ہیں اور ان کے باعث سبز ہلالی پرچم دنیا کے کونے کونے میں لہرایا جاتا ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نےكهاكه امیدہے اولمپین ارشد ندیم یوں ہی اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہو ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کرتے رہیں گے۔