عمران خان کو اٹک جیل میں کھانے میں بکرے کے گوشت کے علاوہ کیا کیا دیا جارہاہے ؟ اندر کی تفصیلات باہر آ گئیں
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں ’بی کلاس‘ کی تمام سہولیات فراہم کر دی گئیں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک جیل میں عمران خان کو کھانے میں فرمائش پر دیسی گھی میں مٹن اور دیسی گھی میں دیسی چکن پکا کر بھی کھلایا جارہاہے ۔ ہوم ڈپارٹمنٹ نے عمران خان کو جیل میں دی جانے والی سہولیات سے متعلق اٹارنی جنرل آفس کو آگاہ کر دیاہے ، اٹارنی جنرل آفس عمران خان کو ملنے والی سہولیات کی رپورٹ کچھ دیر میں سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے ۔چیئرمین پی ٹی آئی کو سیل کے سامنے کوریڈور میں چہل قدمی کی اجازت بھی دیدی گئی ہے ۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطابندیال نے گزشتہ سماعت پر عمران خان کو اٹک جیل میں دی جانے والی سہولیات پر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ۔