ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی نئی ’کٹ ‘کی رونمائی کر دی گئی


لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کیلئےقوم ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کر دی ، نئی کٹ کا نام ’سٹار نیشن جرسی ‘ رکھا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاءاشرف نے نئی کٹ کی رونمائی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کٹ ورلڈ کپ کی کامیابی کا سبب بنے گی ، اس پر پرچم اور ستارہ بنا ہواہے ، ہماری ٹیم ون ڈے میں نمبر ون بن گئی ہے ،
یہ ہماری ٹیم اس پر مبارک باد کی مستحق ہے ، ساری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ ایشیا کپ ہے اور اس کے بعد ورلڈ کپ ہے ، اللہ کامیابی دے گا، ہماری ٹیم محنت کر رہی ہے ,