ڈالر مزید مہنگا ، 301.75 روپے کا ہو گیا


کراچی (قدرت روزنامہ)ڈالر کی اونچی اڑان بدستور جاری ، روپیہ مزید گر گیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 75 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 301 روپے 75 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 301 روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان برقرار ہے ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 182 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 47 ہزار 488 پوائنٹس پر ٹریڈ کر تے دیکھا گیا۔