الیکشن میں تاخیر کا خدشہ، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات میں تاخیر کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا . سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صدر مملکت کو 90 روز میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنے اور الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کا شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا جائے .

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے 5 اگست کے فیصلے کو خلاف قانون قرار دیا جائے اور ادارہ شماریات کی 2023 کی مردم شماری کے نتائج کو غیر قانونی قرار دیا جائے . پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن ایکٹ میں حالیہ ترامیم کے بعد الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دینے کے اختیار کو غیر آئینی قرار دینے اور چاروں صوبوں کے گورنرز کو صوبوں میں 90 روز میں عام انتخابات کے لیے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کی بھی استدعا کی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں