ماضی کی حکومت کو بتایا تھا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے، خورشید شاہ


سکھر (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کو بتایا تھا کہ معیشت تباہ ہو رہی ہے، مل بیٹھیں اور مسائل حل کریں . خورشید شاہ نے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں الیکشن وقت پر ہوجائیں تو ہم تمام مسائل سے نکل سکتے ہیں .


انہوں نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ الیکشن آئین کے مطابق تین ماہ میں ہونے چاہئیں، الیکشن جتنی جلدی ہوگا معیشت کی تباہی سے مزید بچ سکیں گے . خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے سمجھ لیا تھا کہ پاکستان معاشی دلدل میں پھنس رہا ہے .
خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہفتے دس روز میں شہید جان محمد مہر کے قاتل گرفتار ہوجائیں گے، شناخت ہوگئی ہے کہ جان محمد مہر کو کس نے قتل کیا ہے . اُن کا کہنا تھا کہ تمام افراد کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے .

. .

متعلقہ خبریں