میرے بیٹے کو معطل کیوں کیا؟صدر فٹ بال فیڈریشن کی والدہ نے بھوک ہڑتال کردی

زیورخ (قدرت روزنامہ)خاتون فٹبالر کا بوسہ لینے پر فیفا کی جانب سے معطل کیے گئے ہسپانوی فٹبال فیڈریشن کے صدر لوئس روبیالس کی والدہ نے ان کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ہسپانوی میڈیا کے مطابق صدر اسپینش فٹبال فیڈریشن کی والدہ اینجلس بیجر نے خود کو ایک چرچ میں بند کرلیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ’میرے بیٹے سے غیر انسانی رویہ اختیار کیا جارہا ہے۔‘

دوسری جانب ہسپانوی پراسیکیوٹرز نے روبیالس کیخلاف جنسی حملے کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے جس میں معاملے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جائے گا۔

یادرہے کہ فیفا ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کے بعد جشن کے دوران صدر اسپینش فٹبال فیڈریشن روبیالس نے ویمن فٹبالر جینی ہرموسو کا بوسہ لے لیا تھا جس پر کافی تنقید کی گئی تھی۔میچ کے بعد اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں فٹبالر جینی ہرموسو کا کہنا تھا کہ بوسہ لینے سے قبل ان سے اجازت نہیں لی گئی اور انہیں یہ اچھا نہیں لگا۔روبیالس نے عہدے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد فیفا نے انہیں معطل کر دیا تھا۔

Recent Posts

آزاد کشمیر میں آٹے و بجلی کی قیمت میں بڑی کمی، وزیراعظم نے 23 ارب روپے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل…

17 mins ago

حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی تشہیر کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیرمجاز تشہیر کا نوٹس…

29 mins ago

ہانیہ عامر نے اپنا دولہا تلاش کرنے کیلئے بھارتی اداکارہ سے مدد مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سانیا ملہوترا نےکہا ہے کہ پاکستانی…

45 mins ago

جو آزادیٔ اظہار یہاں ہے وہ امریکا اور برطانیہ میں بھی نہیں: چیف جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل…

1 hour ago

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

کراچی: میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر ناصر شاہ کا نوٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وزیر توانائی…

2 hours ago