شاہ رُخ خان کی نئی فلم ’جوان‘ کا ٹریلر بُرج خلیفہ پر دکھایا جائے گا


دبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘ کے ٹریلر ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی۔کنگ خان کے مداحوں کو ان کی فلم جوان کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار ہے یہی وجہ ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے شاہ رُخ اور جوان کا نام ’ایکس‘ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
تاہم مداحوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کو ہیں کیونکہ شاہ رُخ خان نے مداحوں کو ایک بڑا سرپرائز دیا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)


شاہ رُخ خان نے دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ پر لگی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان کی فلم کا ٹریلر برج خلیفہ پر دکھایا جائے گا۔
ساتھ ہی جوان کے اداکار نے بتایا کہ ٹریلر 31 اگست کو رات 9 بجے برج خلیفہ پر نشر ہوگا۔


شاہ رُخ خان کے مداحوں نے اس خبر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلم کی کامیابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ جوان 7 ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔ کنگ خان کی اس فلم کو ہندی، تیلگو اور تامل زبان میں پیش کیا جائے گا۔