بجلی مزید دو روپے سات پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی مزید 2 روپے 7 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے سی پی پی اے کی بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر کل سماعت ہوگی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بجلی کے زائد نرخوں کے سبب عوام پہلے ہی پریشانی کا شکار ہیں اب ایک اور بری خبر آئی ہے کہ بجلی کے نرخ میں مزید اضافے کے لیے سی پی پی اے نے درخواست دائر کردی۔
سی پی پی اے نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں اضافے کی درخواست دی ہے جس پر نیپرا کی سماعت ہوگی، نیپرا سماعت کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔
اضافے کی صورت میں صارفین پر مزید 35 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔