ماﺅتھ واش استعمال کرنیوالے افراد کو ڈاکٹروں نے خبردار کردیا

نیویارک(قدرت روزنامہ)اکثر لوگ دانت برش کرنے کے بعد ماﺅتھ واش استعمال کرتے ہیں مگر اب ایک ماہر ڈینٹسٹ نے اس حوالے سے تنبیہ جاری کر دی ہے . دی مرر کے مطابق ڈاکٹر اینا پیٹرسن نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ دانت برش کرنے کے بعد ماﺅتھ واش استعمال کرنا فائدے کی بجائے الٹا سنگین نقصان کا سبب بنتا ہے .

ڈاکٹر اینا نے بتایا کہ ”ٹوتھ پیسٹ میں 1450پارٹس فی ملین فلورائیڈ ہوتے ہیں، اس کے برعکس ماﺅتھ واش میں صرف 220پارٹس فی ملین فلورائیڈ ہوتے ہیں . چنانچہ جب آپ دانت برش کرنے کے بعد ماﺅتھ واش استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو آپ بنیادی طور پر 1450پارٹس کو محض 220پارٹس کے لیے ضائع کر رہے ہوتے ہیں، کیونکہ ماﺅتھ واش انہیں دھو کر منہ سے نکال دیتا ہے اور آپ ان کے فوائد سے محروم رہ جاتے ہیں . لہٰذا دانت برش کرنے کے بعد ہمیں کبھی بھی ماﺅتھ واش استعمال نہیں کرنا چاہیے . “ ڈاکٹر اینا کا کہنا تھا کہ ”ہمیں صبح شام اچھے ٹوتھ پیسٹ سے دانت برش کرنے چاہیے اور ہر کھانے کے بعد صفائی کے لیے ماﺅتھ واش استعمال کرنا چاہیے . “ . .

متعلقہ خبریں