سحری کے وقت پیش نآنے والے حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہو گئے . تھانہ ہمک پولیس کے مطابق گاڑی روات چوک کے قریب کھڑے 22 ویلر ٹرالر سے ٹکرائی، جس کے بعد ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر جائے وقوع پر پہنچ کر گاڑی میں پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکالا اور زخمیوں اور لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کیا . ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کے سو جانے کے باعث پیش آیا . خوفناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ہائی ایس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جب کہ 4 خواتین سمیت 8 افراد حادثے میں زخمی بھی ہوئے . حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی . اسلام آباد پولیس نے متاثرہ گاڑی کو تحویل میں لے کر حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش شروع کردی ہے، تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شامل ہیں . متاثرہ فیملی عمرہ ادائیگی کے بعد اسلام آباد ائرپورٹ سے گوجرانوالہ جا رہی تھی . جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ مہرین، 28 سالہ دانش، 52 سالہ میاں ادریس، 62 سالہ حاجی شفیق اور 65 سالہ حاجی نذیر شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں ریحانہ، عشور، ارحم، ہما عمران، ارسام اور کنیز شامل ہیں . . .
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عمرہ سے واپس آنے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے . پولیس کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ سے گوجرانوالہ کے لیے روانہ ہونے والی فیملی کی گاڑی کو راولپنڈی میں روات ٹی چوک کے قریب حادثہ پیش آیا .
متعلقہ خبریں