سزا معطلی کا فیصلہ خوش آئند ، نااہلی برقرار نہیں رہے گی ، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہر قانون سلمان اکرم راجہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری نظر میں نااہلی برقرار نہیں رہے گی۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب سزا معطل ہو گئی تو نااہلی کیسے رہے گی، نااہلی کا تعلق سزا کیساتھ ہے، اگر قانون کی نظر میں سزا وجود نہیں رکھتی تو نااہلی کی بنیاد بھی ختم ہو چکی۔
سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کا فیصلہ اچھا فیصلہ ہے، جس طرح یہ مقدمہ چلا جس طرح کا یہ فیصلہ تھا اس پر سزا معطلی فوراً ہونی چاہئے تھی، یہ ایک درست فیصلہ ہے، امید ہے اس کیس میں اپیل بھی کامیاب ہو گی۔