ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں شاہین شاہ آفریدی حاصل کریں گے، سرویون رچرڈز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کے سابق جارح مزاج بیٹر سرویون رچرڈز نے شاہین شاہ آفریدی سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کریں گے .
آئی سی سی نے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر ویوین رچرڈز نے شاہین شاہ آفریدی کو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلر قرار دیا .

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کریں گے، میں نے شاہین آفریدی کو پاکستان میں دیکھا ہے .
ان کا کہنا تھا کہ میں نے پی ایس ایل کے دوران شاہین آفریدی کے ساتھ وقت گزارا، انہیں بہت آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ایک پرعزم کھلاڑی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں