انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سمیت 53 سیشن ججز تبدیل
لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار اور انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سمیت 53 سیشن ججز تبدیل کر دیئے گئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر کو تبدیل کرکے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسپشل کورٹ سینٹرل لاہور کے جج فخر بہزاد کو بھی تبدیل کرتے ہوئے انہیں نئی تعیناتی تک لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عرفان احمد سعید کو ملتان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد شیخ خالد بشیر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ، قیصر نذیر بٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان محمد اکمل خان کو سرگودھا ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ جزیلہ اسلم کو اوکاڑہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔