نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا یو اے ای قونصل جنرل کی دعوت پر قونصلیٹ کا دورہ


کراچی (قدرت روزنامہ)نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا یو اے ای قونصل جنرل کی دعوت پر قونصلیٹ کا دورہ ۔وزیراعلیٰ کا قونصلیٹ پہنچنے پر قونصل جنرل یو اے بغیت عتیق الرمیثی نے استقبال کیا نگران وزیراعلیٰ نے قونصلیٹ میں ہیپنیس ڈیسک کا افتتاح کیا ۔

ہیپنیس ڈیسک کے قیام کا مقصد پاکستانی عوام کو ویزہ سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی ہے۔قونصل جنرل کی بریفنگ ۔ہیپینس کاؤنٹر کے زریعہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کو یو اے ای میں بزنس کرنے اور مشترکہ سرمایہ کاری کے فروغ میں معاونت کی فراہمی ہے ۔قونصل جنرل یو اے ای ۔نگران وزیراعلیٰکا ہیپینس کاؤنٹر کے قیام پر اظہار مسرت۔کاؤنٹر کا قیام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے ۔نگران وزیراعلیٰ۔نگران وزیراعلیٰاور قونصل جنرل متحدہ عرب امارات کی باضابطہ ملاقات ۔

ملاقات میں بلوچستان میں یو اے ای کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ۔بلوچستان میں توانائی معدنیات زراعت اور مالداری سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔نگران وزیراعلیٰ۔بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات دی جارہی ہیں ۔وزیراعلیٰ ۔یو اے ای کے سرمایہ کار وں کا صوبے کے عوام اور حکومت کی جانب سے بھرپور خیر مقدم کیا جائے گا۔نگران وزیراعلیٰ۔یو اے ای قونصل جنرل کابلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں میں گہری دلچسپی کا اظہار ۔

بلوچستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ۔قونصل جنرل یو اے ای ۔یو اے ای کے سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کی جانب راغب کیا جائے گا۔قونصل جنرل یو اے ای ۔ملاقات میں دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کے درمیان مربوط روابط کے قیام سے اتفاق ۔دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کے باہمی دوروں کا اہتمام کیا جائے گا۔ملاقات میں اتفاق ۔ملاقات میں یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت بلوچستان اور یو اے ای کی یوتھ کے درمیان بھی روابط کے قیام کا فیصلہ ۔نگران وزیراعلئ کو قونصل جنرل یواے ای کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت۔