اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان عملی اقدامات کے ذریعے احتساب اور گورننس کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے پرعزم ہے، ڈئریکٹر جنرل اے سی ای بی، سہیل انور ہاشمی


اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ کی استعداد اور صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے ایک خصوصی مالیاتی تحقیقاتی یونٹ قائم بھی زیر غور ہے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اینڈ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹس کے سینئر تفتیش کاروں اور پراسیکیوٹرز کی تفتیش اور استغاثہ کی مہارتوں کو بہتر بنانے کے لئے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کوئٹہ میں اختتام پزیر ہوئی۔ یہ ورکشاپ، اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کے بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لاء انفورسمنٹ اور اکاؤنٹبیلیٹی لیب کی مدد سے ادارے کی استعداد کو بڑھانے کی جامع حکمت عملی کے تسلسل کے طور پر منعقد کی گئی۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اے سی ای بی سہیل انور ہاشمی نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کو ایک عالمی طرز کا ادارہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کثیرالجہتی حکمت عملی کے تحت مختلف ٹریننگ ورکشاپس کی ایک جامع سیریز کے ذریعے، انسداد بد عنوانی کے لئے قانون سازی، وائٹ کالر کرائمز سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی، جدید مالیاتی اور اثاثہ جاتی تفتیش کے طریقہ کار اور انٹیلی جنس جمع کرنے کی حکمت عملیوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے اے سی ای بی میں ایک تحقیقاتی مالیاتی یونٹ قائم کرنے اور دیگر قومی اور مقامی اینٹی کرپشن کے اداروں کیساتھ مضبوط ادارہ جاتی اتحاد کے اشتراک کا بھی اعادہ کیا۔ ان اہم اقدامات کا بنیادی مقصد اینٹی کرپشن پر کام کرنے والے تمام اداروں میں تعاون اور روابط کو بڑھانے کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بلوچستان، عبدالواحد کاکڑ میڈیا کے نمائندوں سے ادارے کی استعداد اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے سے متعلق اقدامات کی مزید تفصیلات شئیر کیں،جن میں ڈیٹا مینجمنٹ کے نظام کو بہتر کرنا، کرپشن کے کیسز کی مسلسل مانیٹرنگ اور پیروی کرنا اور عوامی شکایات کے ازالے کے لئے ایک موثر نظام متحرک کرانا شامل ہیں۔ انہوں نے شرکاء کوصوبے میں سماجی احتساب کے مضبوط ماحولیاتی نظام اور موثر طرز حکمرانی کو یقینی بنانے کے لئے آگاہی مہمات کے منصوبے سے بھی آگاہ کیا۔
عبدالواحد کاکڑنے عوامی سطح پر علم کے تبادلے، احتسابی کلچر کے فروغ اور بالخصوص کرپشن کے خلاف جنگ میں میڈیا کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بد عنوانی کے طریقوں سے نمٹنے، شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ایڈووکیسی، انسداد بد عنوانی میں شہریوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے اے سی
ای بی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے میڈیا پارٹنرز اہم اتحادی کے طور پرکردار ادا کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

33 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

46 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago