فلم اسکرین کی نئی جوڑی، وجے ورما اور کرینہ کپور کی تصاویر وائرل


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار وجے ورما اگلی فلم میں سینئر اداکارہ کرینہ کپور کے ساتھ نظر آئیں گے . وجے ورما نے اپنی ساتھی اسٹارز کرینہ کپور اور جےدیپ اہلواوت کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جو انٹرنیٹ پر بہت پسند کی جا رہی ہیں .


کرینہ کے ساتھ وجے کی تصویر دیکھ کر پرستاروں نے دلچسپ کمنٹ کیے، ایک مداح نے وجے ورما کی گرل فرینڈ تمنا بھاٹیہ کو ٹیگ کر کے کہا 'بھابھی جی، یہ کیا دیکھ لیا' .
ایک اور پرستار نے کہا کہ 'زندگی تو آپ جی رہے ہو' . اداکارہ کرینہ کپور نے بھی یہی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں . وجے اور کرینہ کی نئی فلم 'جانِ جان' 21 ستمبر کو ریلیز ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں