پشتونخوا میپ كا مردم شماری اور مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پشتونحوا میپ کے صوبائی سیکرٹری جنرل کبیر افغان ‘ لیاقت آغا‘ڈاکٹر حامد ‘ مجید اچکزئی اور دیگر کی پریس کانفرنس سے خطاب كرتے هوئے كها كه‘ پشتونخوا میپ نے مردم شماری اور مہنگائی کیخلاف احتجاج تحریک کا اعلان کردیا۔ مردم شماری میں پشتون اضلاع کی آبادی 30 لاکھ کم ظاہر کی گئی ہے ‘ پشتونخوا میپ کوئٹہ ‘ صوبے کے پشتون اضلاع کیساتھ ظلم کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ‘ کبیر افغان ‘ پشتون اضلاع کی آبادی عالمی معیار 2.5 فیصد سے بھی کم شمار کی گئی ہے ۔
بعض اضلاع کی آبادی عالمی معیار 2.5 فیصد کے بجائے 9 فیصد تک اضافہ ظاہر کیا گیا ۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشتون دشمن مردم شماری کو یکسر مسترد کرتی ہے ۔ بجلی بلوں عوام پر ظلم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔ صوبے میں گیس عوام کو مل نہیں رہی مگر بل تواتر سے عوام کو بھیجے جارہے ہیں ‘ ۔ ‘ پشتون عوام کے شناختی کارڈز بلاک کرنا پشتون آبادی کیخلاف سازش ہے۔ 6 ستمبر بروز بدھ شام چار بجے کوئٹہ میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا ۔ 8 ستمبر صبح 9 بجے چمن جبکہ 9 ستمبر بروز ہفتہ صبح دس بجے میں احتجاج کیا جائیگا ۔
14 ستمبر صلع ژوب شیرانی ‘ 16 ستمبر کو ضلع لورلائی میں احتجاج کیا جائیگا ۔ 15 ستمبر ضلع زیات سنجاوی ‘ 16 ستمبر کو ضلع دکی میں احتجاج کیا جائیگا ۔ 24 ستمبر کو ضلع ہرنائی اور 25 ستمبر کو ضلع سبی میں بڑے احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ۔ احتجاج کے پہلے مرحلے کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان پارٹی کریگی ۔

Recent Posts

سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات کم…

3 mins ago

دانتوں میں برش ناشتے سے پہلے کرنا چاہیے یا بعد میں؟ ڈاکٹرز نے جواب دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک سوال جو لوگوں کے ذہنوں میں اکثر آتا ہے کہ دانت…

15 mins ago

چیف جسٹس کو ملنے والے ’قلم باب کعبہ‘ کو سپریم کورٹ میوزیم میں رکھنے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملنے والا قیمتی…

23 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم کی عدم گرفتاری پر آئی جی کو طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تھانہ کھنہ کی حدود میں لاہور ہائیکورٹ کی گاڑی کی ٹکر سے…

31 mins ago

آئندہ مالی سال میں پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 313 ارب روپے اضافے کا تخمینہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے وفاقی بجٹ 2024-25 میں دفاعی…

48 mins ago

ننھے وی لاگر شیراز نے ولاگنگ کیوں چھوڑی؟ وجہ سامنے آگئی

گلگت بلتستان(قدرت روزنامہ) سوشل میڈیا پر انتہائی کم عرصے میں شہرت حاصل کرنے والے معروف…

57 mins ago