اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا .
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا معاملے پر مشاورتی اجلاس ہوا .
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 400یونٹ تک کے بجلی بل آئندہ 6 ماہ میں اقساط میں وصول کیے جائیں گے جس کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی . آئی ایم ایف کی رضا مندی کے بعد صارفین کیلیے ریلیف کا اعلان کیا جائے گا .